امریکی میڈیا کی"جو بائیڈن کی فتح" کے اعلان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل
امریکی میڈیا کے جو بائیڈن کی فتح کے اعلان پر سی این این کے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 9 تاریخ کو کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ مسٹر بائیڈن نے صدارتی انتخاب میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں ، سی این این کے نامہ نگار نے سوال کیا کہ امریکی میڈیا کی طرف سے جو بائیڈن کےامریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد ، بہت سے ممالک نے بائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔ چین کی طرف سے تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ چین مبارکبادی پیغام کب بھیجے گا؟ جواب میں وانگ وین بین نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات کے نتائج کا تعین امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔ ہم بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق رد عمل ظاہر کریںگے۔ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ چین اور امریکہ باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کو مستحکم کریں، باہمی مفاد کی بنیاد پر تعاون بڑھا ئیں ، اور دونوں ممالک کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔