تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 10 تاریخ کو اختتام پزیر
2020-11-10 18:24:54
چھ روزہ تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 10 تاریخ کو اختتام پزیر ہوئی ۔ اس حوالے سے ایک نیوز بریفنگ میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی نے کہا کہ اگرچہ عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کی وبا اب بھی پھیل رہی ہے ، لیکن تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے تمام شرکاء نہایت اعتماد اور جوش کے ساتھ اس ایکسپو میں شریک ہوئے۔ایک سال کی بنیاد پر ، ایکسپو میں لین دین کے مجموعی معاہدوں کی مالیت 72.62 بلین امریکی ڈالررہی ، جس میں گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ موجودہ ایکسپو کے دوراں ایک سو ایک مختلف اقسام کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور تین ہزار سے زائد چینی و بیرونی صحافیوں نے اس ایکسپو کی بھر پور کووریج کی۔