شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کا ویڈیو خطاب
2020-11-10 19:12:08
دس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کےبیسویں سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تمام انسان ایک ہی گلوبل ویلج میں رہتے ہیں ، اور تمام ممالک کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ باہم جڑے ہوئے ہیں اور ان کے مستقبل کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ تمام ممالک کے عوام بہتر زندگی کے لئے تڑپ رکھتے ہیں ، امن ، ترقی ، تعاون اور جیت جیت کے جذبات سے سرشار ہیں، اس راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے۔ تاریخ نے یہ ثابت کیا ہےاور مستقبل میں وقت یہ ثابت کرے گا کہ باہمی دوستی اور تعاون سے غربت کو شکست دی جاسکتی ہے، باہمی تعاون سے زیرو سم گیم کو ہرایا جا سکتا ہے اور کثیر الجہتی سے یکطرفہ پسندی کو شکست دی جاسکتی ہے۔