شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کا ویڈیو خطاب
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم کی "شنگھائی روح" کو بروے کار لاتے ہوئے اور اتحاد و تعاون کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی ممالک کے استحکام اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنا چاہئے ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے مزید عملی کام کرنا ہوں گے۔
شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لئے تمام ممالک کو باہمی روابط کو مضبوط کرنا ، وبا سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرنا ، وبائی نگرانی ، سائنسی تحقیق اور بیماریوں سے بچاؤ جیسے شعبوں میں تبادلہ خیال اور تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔ چین نے تجویز پیش کی ہے کہ ممبر ممالک میں انسداد امراض کے قومی مراکز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی جائے ۔ اس کے علاوہ چین اس تنظیم کے رکن ممالک میں ویکسین کی ضروریات کو پورا کرنے کے فعال طور پر غور کرنے کے لئے تیارہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں ثابت قدمی سے رکن ممالک کے قانون کے مطابق ان کے اپنے اندرونی سیاسی معاملات میں پیش رفت کو فروغ دینے کی حمایت کرنی چاہیئے ۔ ہمیں مختلف ممالک کی جانب سے اپنی سیاسی سلامتی اور سماجی استحکام کے تحفظ کی حمایت کرنی چاہیئے ۔ ہمیں بیرونی قوتوں کی جانب سے کسی بھی بہانے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیئے ۔