شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کا ویڈیو خطاب

2020-11-10 19:21:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کےبیسویں سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اہم خطاب کیا۔

صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مل کر ترقی حقیقی ترقی ہے ، اور پائیدار ترقی اچھی ترقی ہے۔ ہمیں جدت طرازی ، ہم آہنگی ، ماحول دوست ، کھلے پن اور اشتراکی خصوصیات کے ترقیاتی تصورات کی راہ پر گامزن رہناہوگا ، عملی تعاون کے مواقع کو بڑھانا ہوگا اور معاشی بحالی اور لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی تہذیب کو اچھا یا برا نہیں کہا جاسکتا، ہر تہذیب کی اپنی خوبیاں ہیں۔ تہذیبوں کے مابین باہمی تعلیم اور تبادلوں کو فروغ دینا ، ممالک کے مابین اچھی دوستی کو فروغ دینا ، اور شنگھائی تعاون تنظیم کی طویل مدتی ترقی کے لئے رائے عامہ کی بنیاد کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کثیرالجہتی کی راہ پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانا چاہئے اور عملی اقدامات سے بین الاقوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا چاہئے۔ ہمیں وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے اور اس بات کی تائید کرنی چاہئے کہ عالمی امور پر تمام ممالک کو بات چیت کرنی چاہئے ، حکمرانی کا نظام ہر ایک کو تعمیر کرنا چاہئے ، اور ترقی کے ثمرات کو تمام ممالک کے عوام تک پہنچنا چاہئے۔


شیئر

Related stories