شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کا ویڈیو خطاب

2020-11-10 19:30:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کےبیسویں سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ چین تیزی سے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دے رہا ہے جس میں گھریلو اور بین الاقوامی گردش بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش ایک دوسرے کو فروغ دیتے ہیں اور اس طرح ایک نیا اعلیٰ سطح کا کھلا معاشی نظام تعمیر کیا جائے گا ۔ چین غیر متزلزل طور پر باہمی فائدے اور جیت جیت کی حکمت عملی پر عمل پیر ارہے گا ۔ چین دنیا سے اپنی ترقی کی قوت حاصل کرے گا اور اس ترقی کے ثمرات سے دنیا مستفید ہو گی۔چین تمام فریقوں کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ چین کی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور چین کے ساتھ فعال طور پر گہرے تعاون کو فروغ دیں۔


شیئر

Related stories