چین کی فضائیہ کے قیام کی اکہترویں سالگرہ
گیارہ نومبر کو چین کی عوامی فضائیہ کے قیام کی 71 وی٘ں سالگرہ ہے۔ 11 نومبر 1949 کو ، عوامی فضائیہ باضابطہ طور پر قائم کی گئی تھی۔ تب سے ، ایئر فورس کے افسروں اور جوانوں نے خوب محنت کی ہے اور ایک طاقتور فضائی قوت قائم کی ہے۔
اس وقت 71 سالہ چینی عوامی فضائیہ ایک اسٹریٹجک جنگی قوت بن چکی ہے جو ہوا بازی ، زمینی فضائی دفاع ، ریڈار ، الیکٹرانک کاونٹر میشنز ، اور ایئر بورن فورسز کو مربوط کرتی ہے۔چینی فضائیہ اپنی فضائی اور خلائی طاقتوں کو مربوط کرتے ہوئے قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔
چینی فضائیہ مختلف ملکوں کی فضائِیہ کے ساتھ تبادلے اور رابطے میں سرگرم عمل رہی ہے۔ بین الاقوامی اسٹیج پر ،چینی فضائیہ کی نمائندہ ٹیموں نے مختلف "فوجی مقابلوں" اور ایئر شوز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وبا اور دیگر قدرتی آفات کے انسداد کے سلسلے میں بھی چینی فضائیہ نے احسن طریقے سے اپنے امدادی میشنز انجام دیئے ہیں۔ چینی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے کئی دفعہ وبا کے متاثرہ ملکوں اور علاقوں تک امدادی سازوسامان پہنچائے ہیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔