ہانگ کانگ امور کے بارے میں چین کی قومی عوامی کانگریس کا اہم فیصلہ
2020-11-11 17:18:03
گیارہ تاریخ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا تیئیسواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی رکنیت کے حوالے سے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز کونسل کے جو ارکان ہانگ کانگ کی علیحدگی کی حمایت کرتے ہیں یا ہانگ کانگ پر چین کے اقتدار اعلیٰ کو تسلم نہیں کرتے ہیں یا بیرونی قوتوں کو ہانگ کانگ کے امورمیں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں یا دوسرے ملک کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں،قابون کے مطابق وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی رکنیت سے محروم ہو جائیں گے۔