متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت کے حوالے سے وزارت خارجہ کی بریفنگ

2020-11-12 11:03:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون اینگ نے 12 تاریخ کو اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ، صدر شی جن پھنگ 17 نومبر کو برکس ممالک کے 12 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ، ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین کی دعوت پر ، صدر شی جن پھنگ 20 نومبر کو ایپیک کے رکن ممالک کے 27 ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح سعودی عرب کے شاہ سلمان کی دعوت پر ، صدر شی جن پھنگ 21 سے 22 نومبر تک منعقد ہونے والے جی 20 کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مذکورہ اجلاس اور ملاقاتیں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوں گی ، اور صدر شی جن پھنگ ان میں بیجنگ سے شرکت کریں گے اور اہم تقاریر کریں گے۔

اس حوالے سے شام کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ مذکورہ تین سربراہی کانفرنسوں میں صدر شی جن پھنگ کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ چین عالمی معیشت کی حکمرانی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وہ سربراہی کانفرنسوں سے اہم خطاب کریں گے ، جامع طور پر چین کے موقف پر روشنی ڈالیں گے اور تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

شیئر

Related stories