لائیو نشریات میں آلات موسیقی کی فروخت سے کاروبار کو وسعت دینے والے سنکیانگ کے کسان کی کہانی

2020-11-12 15:24:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں ہر سال گیارہ نومبر کو آن لائن خریداری کا تہوار منایاجاتا ہے ۔ سنکیانگ کے ایک کسان امرجان جو کہ موسیقی کے آلات کی تیاری میں مہارت رکھتے ہیں ، یکم نومبر سے روزانہ اپنے کاروبار میں مصروف رہے ہیں ۔ انہوں نے لائیو نشریات کے ذریعے ہر روز دس سے زائد ہاتھ سے تیار کردہ موسیقی کے آلات فروخت کئے ہیں ۔

آن لائن لائیو فروخت آجکل پورے چین میں مقبول عام ہو رہی ہے ۔ امر جان نے بھی موسیقی کے آلات بجانے ، روایتی لوک گیت گانے اور موسیقی کے آلات کی تیاری کے طریقہ کار کی مختصر ویڈیوز بناتے ہوئے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں ، جس نے موسیقی کےبہت سارے پرستاروں کو جلد ہی اپنی طرف راغب کیا۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ ہم آپ کی کارکردگی اور تیاری کے عمل کو دیکھ کرسنکیانگ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔" اس وقت امر جان کے 120000 پرستار ہیں اور انہوں نے براہ راست نشریاتی کمرے میں ہزاروں موسیقی کے آلات فروخت کئے ہیں۔


شیئر

Related stories