آسیان ممالک چین کے سب سے بڑے تجارتی اتحادی بن گئے ہیں، لی کھہ چھیانگ

2020-11-12 17:06:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین-آسیان ممالک (10 + 1) کی23 ویں سربراہ کا نفرنس بارہ تاریخ کو آن لائن منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کے دوران ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ سکڑتی ہوئی عالمی تجارت ، معاشی کساد بازاری اور افرادی تبادلوں میں آنے والی کمی کے تناظر میں ، رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، چین-آسیان ممالک کے درمیان تجارت کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، اور چین کی آسیان میں سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ آسیان ممالک چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار بن گئے ہیں۔

لی کھہ چھیانگ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چین " بحیرہ جنوبی چین میں متفقہ طرز عمل " تک جلد پہنچے کے لئے غیر متزلزل عزم کااظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہےکہ موجودہ وبا پر قابو پاتے ہوئے اور لچکدار اور عملی انداز میں مشاورت میں پیشرفت کو تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو یہ بتائیں کہ ہمارے پاس بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال کو سنبھالنے اور اس پر قابو پانے کی حکمت اور صلاحیت موجود ہے ۔

شیئر

Related stories