پوڈونگ کی تعمیر و ترقی کی تیسویں سالگرہ کے جشن کی تقریب سے صدر شی جن پھنگ کا خطاب

2020-11-12 17:33:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ تاریخ کی صبح پوڈونگ کی تعمیر و ترقی کے آغازاور یہاں اصلاحات و کھلے پن کو متعارف کروانے کی تیسویں سالگرہ کا جشن منانے کے لئے شنگھائی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، چین کے صدرمملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں ایک اہم تقریر کی اور اس بات پر زور دیا کہ 30 سال قبل پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے شنگھائی پوڈونگ علاقے کو ترقی دینے اور یہاں اصلاحات و کھلے پن کو متعارف کروانے کا اہم فیصلہ کیا ، جس نے چین کی اصلاحات اور ان کو متعارف کروانے کی راہ میں ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی پوڈونگ کی ترقی اور کھلے پن کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور اس سے چین کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی میں پوڈونگ کی ترقی اور کھلے پن کو ملک میں رہنما کی حیثیت حاصل ہے ، اور اس ماڈل کے تحت دریائے یانگسی کے کنارے پر واقع مزید شہروں میں اصلاحات و کھلے پن کو متعارف کروایا جائے گا ، اور جلد ہی شنگھائی کو ایک بین الاقوامی معاشی ، مالی اور تجارتی مراکز میں سے ایک بنایا جائے گا ، اور دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس راہ میں کامیابی کے لئے پوڈونگ کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پوڈونگ نے تیس برسوں میں عالمی سطح پر قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں ، یہاں کی معیشت نے بھر پور انداز میں ترقی کی ہے اور یہ علاقہ اصلاحات کے میدان میں ملک میں سب سے آگے ہے۔ یہاں بہترین مسابقتی ماحول میسر ہے اور مجموعی طور پر لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ ترقی کے 30 برسوں میں پوڈونگ کی قابل ذکر کامیابیوں سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کے فوائد اور اصلاحات اور کھلے پن کے ثمرات کا عملی نقشہ پیش کیا گیا ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں جدت کے انجن کو مضبوط بنانے ، کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز میں ترقی کرنے ، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو حقیقی پیداوار میں بدلنے ، صنعتی چین کی سطح کو بہتر بنانے اور قومی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مزید نئی شراکتیں کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔


شیئر

Related stories