پھوڈونگ پائلٹ زون کے قیام کی تیسویں سالگرہ کی تقریب سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر مثبت رد عمل

2020-11-13 10:21:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پھوڈونگ کی ترقی اور کھلے پن کے عمل کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب 12 تاریخ کو شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم خطاب پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پرجوش ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پھوڈونگ اور شنگھائی کی ترقی سے نئے معجزے پیدا ہوں گے۔

مزکورہ تقریب سے اپنے خطاب میں ،صدر شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ پھوڈونگ کو "مارکیٹ کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر پر مبنی فرسٹ کلاس بین الاقوامی کاروباری ماحول تخلیق کرنا چاہئے۔" اس اجلاس میں شریک جرمن چیمبر آف کامرس کی شنگھائی برانچ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیٹینا شون بہت متاثر ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پھوڈونگ میں بہت اچھا کاروباری ماحول ہے ، جہاں بہترین باصلاحیت افراد جمع ہیں ۔ایک ہائی ٹیک کمپنی کی حیثیت سے ،ہمیں پھوڈونگ نے ایک اچھا سائنسی تحقیقی ماحول اور بھر پور تعاون فراہم کیا ہے ، جس کے نتیجے میں پھوڈونگ میں ہمارے کاروباری ادارے تیز رفتار ترقی کرسکتے ہیں۔


شیئر

Related stories