چین افریقہ تعاون فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کی استقبالیہ تقریب سے وانگ ای کا خطاب
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 12 تاریخ کو چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی استقبالیہ سے خطاب کیا ۔
وانگ ای نے کہا کہ پچھلے 20 سالوں میں ، فورم امن ، ترقی ، اور تعاون کے رجحان پر عمل پیرا رہتے ہوئے ، چین افریقہ تعاون کا نشان ، کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونے کا نمونہ اور باہمی مفاد اور جیت جیت کے تعاون کی ایک مثال بن گیاہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں سخت محنت کے ذریعے لوگ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ آزادانہ جدوجہد کے ذریعے ، چین اور افریقہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے موزون راستے کی تلاش کر سکتے ہیں۔
وانگ ای نے اپنی تقریر میں چین افریقہ تعلقات کی بہتری و ترقی ، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور چین افریقہ تعاون فورم کی ترقی کیلئے چار تجاویز پیش کیں۔ یعنی یکجہتی کو مضبوط کیا جائے، چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کیا جائے ، باہمی فائدے اور جیت جیت کے اصول کی بنیاد پر چین افریقہ مشترکہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔