چائنا انٹرنیشنل رول آف لا فورم 2020 "کے نام صدر شی جن پھنگ کا پیغام
چین میں قانون کی حکمرانی کے موضوع پر بین الاقوامی فورم 2020 کے نام ، صدر شی جن پھنگ نے ایک خط بھیجا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو قانون کی حکمرانی کے تحت ایک اچھے کاروباری ماحول کی ضرورت ہے۔ چین کشادگی ، شمولیت ، باہمی فائدہ اور جیت جیت پر زور دیتا ہے ، اور کھلی معیشت کی تعمیر اور عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے قانونی تعاون فراہم کرنے کے لئے قانون کی حکمرانی میں بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پوری دنیا کے قانونی علوم اور قانونی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی چائنا انٹرنیشنل رول آف لا فورم 2020 میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے ، اور امید کرتا ہے کہ "نوول کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں" قانون کے تعاون سے بین الاقوامی حکمرانی "کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال اور اتفاق رائے قائم ہوگا ، تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے قانون کی حکمرانی کو استعمال کیا جاسکے۔