چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کا "آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ" سے خطاب
تیرہ تاریخ کی سہ پہر میں چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے آسیان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ سمٹ سے ویڈیو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین ہم نصیب سماج کی تعمیر کی راہ پر گامزن رہے گا، آسیان ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا ، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کا تحفظ کرے گا ، اور عالمی امن و ترقی کی حفاظت کرے گا۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ اچانک آنے والی وبا نےتمام ممالک میں لوگوں کی زندگی اور صحت کو شدید خطرہ سے دوچار کردیا ہے ۔چین نے مختلف سطح کی کمپنیوں کو مشکلات سے نجات دلانے اور مارکیٹ میں کاروباری جوش و جذبے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے لئے درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں اور انفرادی صنعتوں پر توجہ مرکوز رکھی ہےتاکہ روزگار کی فراہمی کو مستحکم بنایا جاسکے۔چین کی معیشت نے پہلی تین سہ ماہیوں میں اپنی مثبت نمو کو دوبارہ شروع کیا ، جو 1.4 ارب آبادی والے ملک کے لئے آسان کام نہیں ہے۔
لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ اگلے سال چین اور آسیان ممالک کے مابین مذاکرات کے تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے خطے کے عوام کی ترقی اور فلاح کے لئے مل کر کام کرنے ضرورت پر زور دیا۔