اعلی سطح کی پائیدار معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیے، چینی صدر شی جن پھنگ
2020-11-14 18:41:14
چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ جیانگ سو کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقی کے نئے مرحلے میں نئے کاموں اور ضروریات کو پوری طرح سے سمجھنا چاہیے، ترقی کے نئے تصور کو برقرار رکھنا چاہیے ، ترقی کا نیا ڈھانچہ قائم کرناچاہیے اور استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے رجحان پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی اور تحفظ کو مضبوطی سے ہم آہنگ کرنا ہے، ماحولیاتی تحفظ کو مزید اہم حیثیت دینی ہے، اعلی سطح کی پائیدار معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیناہے، اصلاحات اور جدت و تخلیق کو اہمیت دینی ہے۔