برطانیہ میں چینی سفیر کی جانب سے برطانیہ کے بے بنیاد الزامات مسترد

2020-11-15 16:47:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے مطابق ، برطانیہ میں چینی سفیر لیو شیاو مینگ نے 13 تاریخ کو برطانوی امور خارجہ اور ترقی کے نائب سیکرٹری فلپ بارٹن سے ملاقات کی ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ برطانوی وزارت برائے امور خارجہ اور ترقی کے اعلی عہدیداروں نے حال ہی میں نہ صرف بار بار چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے بعض ارکان کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے،بلکہ ہانگ کانگ کے امور اور چین کے داخلی امور میں کھلے عام مداخلت بھی کی ہے ، چین اس پر سخت عدم اطمینان اورمخالفت کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کو ہانگ کانگ کے بنیادی قانون اور ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے نفاذ سے متعلق آئینی امور پر فیصلے کا اختیار ہے ۔اس کی قانونی حیثیت اور اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ لیو شیاو مینگ نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد ، "چین-برطانیہ مشترکہ اعلامیہ" میں برطا نیہ سے متعلق حقوق اور ذمہ داریوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ ہیں ، اور چین کا قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم برطانیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے معاملات میں فوری طور پر مداخلت بند کرے ، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ، اورغلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔


شیئر

Related stories