"گھر کی چھوٹی بیٹی" آمنہ وبولی کو شہر میں کام کرنا پسند ہے
آمنہ وبولی کا تعلق سنکیانگ کے حہ ٹین علاقے سے ہے۔ ایک دن جب آمنہ نے نوکری کا اشتہار دیکھا ، تو اس نے اس کے لئے سائن اپ کردیا۔اور خوش قسمتی سے ، وہ کامیاب ہوگئی اور کمپنی کے ساتھ دو سال ملازمت کا معاہدہ کرلیا۔
آمنہ ووبولی کہتی ہیں " کمپنی نے ہمیں میڈیکل انشورنس ، بے روزگاری انشورنس ، اور کام کے دوران چوٹ لگنے سے متعلق انشورنس خرید کے دیا ہے ۔ کمپنی میں ایک حلال کینٹین ہے جس میں بہت اچھے کھانےملتے ہیں ، جن میں پلاؤ اور چھوٹا گوشت وغیرہ شامل ہیں۔مجھے کمپنی کی کینٹین میں کھانا بہت پسند ہے۔ اور ہاسٹل بھی بہت اچھا ہے۔کمپنی میں ایک جم اور تفریحی کمرہ بھی ہے جہاں ہم کام کے بعد ، ورزش اور تفریح کرسکتے ہیں۔ میں بہت سہولت سے ہوں اور خوش ہوں ۔ "
آمنہ اپنی موجودہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، "یہ کام میرے لئے بہت موزوں ہے ، میں یہاں ہمیشہ کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔"