چینی صدر شی جن پھنگ کا دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ماحول دوست ترقی پر زور

2020-11-15 19:12:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو صوبہ جیانگ سو کا جائزہ لینے کے بعد صوبے کے صدر مقام نان جنگ میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے حوالے سے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ترقی کے نئے تصور پر ثابت قدم رہتے ہوئے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دیا جائے،حیاتیاتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے ماحول دوست ترقی کے نئے باب کا آغاز کیا جائے،علاقائی ہم آہنگ ترقی کے نئے موڈ کی تشکیل کی جائے،اعلی معیار کے کھلے پن کی نئی چوٹی کی تعمیر کی جائے،جدت کاری پر مبنی نئی ترجیحات کوفروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کو چین میں ماحول دوست ترقی کا اہم میدان ،اندرونی و بیرونی گردش کی اہم رگ اور اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کی قائدانہ قوت بنانے کی کوشش کی جائے۔


شیئر

Related stories