چین کا بائیسواں "ہائی ٹیک انٹرنیشنل فئیر" اختتام پزیر

2020-11-16 10:04:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کااعلیٰ تکنیکی مصنوعات کا بائیسواں بین الاقوامی میلہ پندرہ تاریخ کو چین کے شہر شن زین میں اختتام پزیر ہوا ۔ اس میلے میں تین ہزار تین سو سے زائد ملکی و غیر ملکی صنعتی و کاروباری ادارے شریک ہوئے۔ میلے کے دوران نو ہزار سے زائد ہائی ٹیک مصنوعات نمائش کےلئے پیش کی گئیں ،جن کا تعلق مصنوعی ذہانت ، انٹیلجنٹ سمارٹ مینوفیکچرنگ ، سمارٹ ڈرائیونگ ، فائیو جی ، 8K الٹرا ہائی ڈیفینیشن ، بلاک چین ٹیکنالوجی ، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سمیت مختلف شبعوں سے تھا۔ میلے میں 1790 نئی مصنوعات اور 767 نئی ٹیکنالوجیز پہلی بار متعارف کروائی گئیں۔

موجودہ میلے کے کامیاب انعقاد سے معیشت کی بحالی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تبادلے میں بڑی مدد ملی ہے اور اس سے عالمی معیشت کے اعتماد کا اضافہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ وبا کی وجہ سے رواں میلے میں چوبیس ممالک اور عالمی تنظیموں نے آف لائن جبکہ انتیس نے آن لائن طریقے سے اس میں شرکت کی۔


شیئر

Related stories