سینتیسویں آسیان سمٹ کا اختتام

2020-11-16 10:18:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

37ویں آسیان سمٹ اور مشرقی ایشیا میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے رہنماؤ٘ ں کے سلسلہ وار اجلاس پندرہ تاریخ کو اختتام پذیر ہوئے۔ مذکورہ اجلاسوں کے دوران ، آسیان ممالک اور ان کے مکالمہ کار شراکت داروں نے وبا سے نمٹنے ، وبائی مرض کے بعد بحالی اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) معاہدے پر دستخط سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اہم نتائج حاصل کئے ۔

اختتامی تقریب میں ، آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک ویتنام کے وزیر اعظم نگیوئن شیان فو ک نے کہا کہ 2020 ایک بہت ہی چیلنج والا سال ہے۔اجلاس میں نوول کورونا وائرس کی وبا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے تعاون کے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "آسیان کا جامع بحالی کا منصوبہ" اور اس کے نفاذ کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔ اس کا مقصد کمپنیوں اور لوگوں کو اس وبا سے بحالی اور معاشی و سماجی استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

نگیوئن شیان فو ک نےکہا کہ اجلاسوں میں آسیان اور اس کے شراکت داروں کے تعلقات میں ترقی کو مزید توانا کرنے پر اتفاق رائے ہوا ، جس میں کثیر الجہتی تعاون اور معاشی آزادی پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ آسیان کے مرکزی مقام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے ، بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے نیز اعتماد ، شفاف ، اشتراک اور قواعد پر مبنی علاقائی ڈھانچے کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories