سنکیانگ سے متعلق کینیڈا کے سفیر کا بیان مضحکہ خیز ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
2020-11-16 18:43:27
سولہ نومبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے کینیڈا کے سفیر کے ایک بیان میں "سنیانگ میں نسل کشی" کے حوالے سے سوال کیا ،جس کے جواب میں چینی ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ کینیڈا کے سفیر کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار انیس میں کینیڈا کی آبادی کی شرح اضافہ ایک اعشاریہ چار دو فیصد تھی ،جب کہ دو ہزار دس سے دو ہزار اٹھارہ تک سنکیانگ میں ویغور قومیت کی آبادی کی شرح اضافہ پچیس فیصد تھی ،جو کینیڈا آبادی کی شرحِ اضافہ کا اٹھارہ گنا بنتی ہے ۔ان اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ کینیڈا کے سفیر کا یہ بیان کس قدرمضحکہ خیز ہے۔