چین کی بھارت اور پاکستان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل ، چینی وزارت خارجہ

2020-11-16 18:52:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں نامہ نگار نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے چین کے موقف کے بارے میں سوال کیا ۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی ،علاقائی امن و استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔ پاکستان اور بھارت کا ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کا تحفظ کریں گے۔ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف واضح ہے ،یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے ، جس کو اقوام متحدہ کے چارٹر ،سلامتی کونسل کے قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔


شیئر

Related stories