چین اپنے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی حرکت کا جواب دے گا، چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سولہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ پر ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہے کہ چین کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کسی بھی حرکت کا جواب دیا جائے گا اور کوئی بھی طاقت چین کے اتحاد کے تاریخی رجحان کو روک نہیں سکتی ۔
امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا کہنا تھا کہ تائیوان چین کا حصہ نہیں ہے، اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے چودہ تاریخ کو نامہ نگار کے سوال کا حواب دیتے ہوئے پرزور الفاظ میں کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں امریکہ، چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں ، "تائیوان کے ساتھ تعلقات ایکٹ" اور تائیوان کو "چھ گارنٹی" سمیت ایک چین کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک نا قابل تقسیم حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی واحد قانونی حکومت ہے۔ یہ حقیقت ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔ ایک چین کی پالیسی چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔