"علاقائی جامع معاشی شراکت داری کے تعلقات " کے معاہدے پر دستخط سے علاقائی معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ ملے گا، چینی وزارت خارجہ
2020-11-17 10:52:46
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 16 تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت دراری کے تعلقات کے معاہدے پر دستخط سے علاقائی معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ ملے گا۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ آٹھ سال کے مذاکرات کے بعد ، آر سی ای پی پر کامیابی کے ساتھ دستخط ہوئے۔ اس سے سب سے بڑی آبادی ، سب سے متنوع ممبر سازی کے ڈھانچے ، اور دنیا میں ترقی کی سب سے بڑی صلاحیت کے حامل فری ٹریڈ زون کی تکمیل ہوئی ہے۔ یہ علاقائی معاشی اتحاد میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا اب بھی عالمی سطح پر پھیل رہی ہے ، عالمی معیشت شدید کساد بازاری کا شکار ہے ، اور یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی میں شدت آرہی ہے ، آر سی ای پی پر دستخط علاقائی معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیں گے اور عالمی معاشی نمو کو متحرک کریں گے۔