چینی نائب صدر وانگ چھی شان کی طرف سے تخلیقی اقتصادی فورم میں خطاب

2020-11-17 10:59:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے سولہ تاریخ کو دو ہزار بیس انوویشن اکانومی فورم میں ویڈیو کے ذریعے اہم خطاب کیا۔
وانگ چھی شان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے نئی ترقی کے تصور کو فروغ دے گا اور نئی تاریخی پیش رفت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس وقت چین ٹھوس اقدامات سے درآمدات میں توسیع کر رہا ہے ، ایک زیادہ قانونی ، بین الاقوامی اور آسان کاروباری ماحول تیار کرےگا، کھلے پن کو نئی بلندی تک پہنچانے کی کوشش کرے گا، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دے گا، کثیرالطرفہ و دو طرفہ اور علاقائی اقصادی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ تاکہ معاشی عالمگیریت کی ترقی کو زیادہ کھلی ، جامع ،متوازن اور مشترکہ مفادات کی سمت میں فروغ دیا جاسکے۔
وانگ چھی شان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ معاشی عالمگیریت کا رجحان تبدیل نہیں ہوا۔ مختلف ممالک کو انسداد وبا کے لیے تعاون کا نظام ، تخلیقی تعاون کا نیٹ ورک ، کھلی عالمی معیشت، اور عقلی اور جامع سماجی ماحول قائم کرنا چاہئیے۔ تاکہ باہمی تعاون میں اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کی جاسکے۔


شیئر

Related stories