تحقیقات کے مطابق اٹلی میں نوول کورونا وائرس پچھلے سال ستمبر میں ہی پھیلنے لگا تھا
2020-11-17 18:22:48
سترہ نومبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےاٹلی میں وائرس کے حوالے سےہونے والی تازہ ترین تحقیقات کا ذکر کیا جن کے مطابق اٹلی میں نوول کورونا وائرس پچھلے سال ستمبر سے ہی پھیلنے لگا تھا۔اس حوالے سے چینی ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ وائرس کا ماخذ پتہ کرنا ایک پیچیدہ سائنسی معاملہ ہے جس کےلیے عالمی سطح پر سائنسدانوں کی تحقیقات اور تعاون کی ضرورت پڑتی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ مختلف ممالک عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے وائرس کا ماخذ پتہ کرنے کے کام کو فروغ دیں گے اور چین اس ضمن میں اپنی خدمات جاری رکھے گا۔