وبا کا مقابلے کرنے کے لیے چینی صدر کی برکس ممالک سے تعاون کی اپیل

2020-11-17 20:44:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شن جن پھنگ نے بارہویں برکس سمٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۱۹ کا مقابلہ کرنے کےلیے عالمی اتحاد اور مشترکہ تعاون کیا جانا چاہیے ۔ چینی کمپنیاں برازیل اور روس کے ساتھ کووڈ۱۹ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے تعاون کر رہی ہیں ۔چین وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی افریقہ اور بھارت کے ساتھ بھی تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کووڈ ۱۹ کا مقابلہ کرنے کے لیے برکس ممالک سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ برکس ممالک کووڈ ۱۹ پر قابو پانے اور اس کے علاج کے لیے روایتی ادویات کے کردار کے بارے میں ایک سمپوزیم منعقد کریں گے۔

شیئر

Related stories