شی جن پھنگ کا مرکزی ورک کانفرنس میں قانون کے مطابق جامع حکمرانی سے متعلق اہم خطاب: چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کے راستے پر بلا جھجک آگے بڑھیں اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے لیے ایک طاقتور قانونی ضمانت فراہم کریں

2020-11-17 20:52:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ سے سترہ نومبر تک بیجنگ میں قانون کے مطابق جامع حکمرانی کے بارے میں مرکزی ورک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ قانون کی جامع حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں قومی کانگریس اورچینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کے کل رکنی اجلاسوں کی روح کو مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔نئے ترقیاتی مرحلے کے موقع پر نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کی تشکیل اور قانون سازی ،سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے مجموعی ہدف پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں عوام کو ملک کے مالک کے طو رپر اہمیت دیتے ہوئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کے راستے پر بغیر کسی جھجک کے چلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کی راہ پر ملک کی حکمرانی کے نظام کو مکمل بنانے اور قانون کی حکمرانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے کو فروغ دیا جا ئے گا تاکہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے طاقتور قانونی ضمانت فراہم کی جا سکے ۔


شیئر

Related stories