چین اپنی قومی خدمات میں اضافہ کرے گا اور جو کہے گا وہ کر کے دکھائے گا: شی جن پھنگ

2020-11-17 21:03:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ نومبر کی شام کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس ممالک کے رہنماؤں کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ وبا کی وجہ سے گلوبل وارمنگ نہیں رکے گی، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں ہرگز کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔ چین اپنی ترقیاتی سطح اور صلاحیتوں کے مطابق بین الاقوامی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ چین اپنی خدمات میں اضافہ کرے گا ، 2030 سے پہلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے عروج کو پہنچنے کی کوشش کرے گا اور 2060 سے قبل ہی کاربن غیرجانبداری کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا۔ ہم جو کہیں گے وہی کریں گے ۔


شیئر

Related stories