شی جن پھنگ کی جانب سے یک طرفہ پسندی یا دھونس دھمکی کے رویے کی مخالفت
2020-11-17 21:06:30
چینی صدر شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں برکس ممالک کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، یکطرفہ پابندیاں اور "غیر محدوداختیارات " کی مخالفت کی جائے ۔ عالمی سطح پر یکطرفہ پن اور دھونس دھمکی کی مخالفت کی جانی چاہیئے۔
چینی صدر نے برکس ممالک سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینےکے لیےکام کریں۔
چین نئے صنعتی انقلاب کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر برکس شراکت داری قائم کرنے کا خواہش مند ہے اور صوبہ فو جیان کے شہر شیا مین میں اس قسم کی شراکت داری کے لیے انویشن سینٹر قائم کرے گا۔