تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے واحد درست انتخاب ہے : یورپی یونین میں چین کے سفیر

2019-05-21 10:59:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یورپی یونینمیں چین کے سفیر چانگ مینگ نے بیس تاریخ کو بیلجم کے شہر برسلز میں کہا کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پرٹیرف میں اضافہ کر کے چین امریکہ تجارتی مشاورت میں رکاوٹ ڈالدی ہے ۔ چین ہمیشہ اس موقف پر قائم رہاہے کہ مذاکرات اور مشاورات کے ذریعے اقتصادی و تجارتی اختلافات کو دور کیا جائے ۔اور مذاکرات کو برابری کی بنیاد پر کیا جائے۔ چین ان ہیاہم اصولوں کے مطابق کام کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سفیر چانگ مینگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے گیارہ دور منعقدہوئےجس سے چین کے ذمہ دارانہ اورمخلصانہ رویے کا اظہار ہوتاہے تاہمدوسریجانبامریکہ نےیک طرفہ طور پر ٹیرف میں اضا فے کو دھمکیبناکرمذاکرات کو ناکامی کا شکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مختلف ممالک کے درمیان باہی مفادات کو اہمیت دینے کا اہم ذریعہ ہے ۔جس کی کامیابی کیلئے دوعناصر بہت اہم ہیں ۔ خلوص اور اعتماد ۔ فریقین کو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پرایکساتھ آگے بڑھنا چاہیئے ۔
چانگ مینگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ لڑائی سے دونوں کو نقصانہو گا ۔ اس لیے تعاون ہیواحد درست انتخاب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں ہم نے چین امریکہ تجارتی تنازعات سے نمٹنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کئے ہیں جن سے چینی عوام کو اعتماد دیا گیا ہے ۔


 تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے واحد درست انتخاب ہے : یورپی یونین میں چین کے سفیر

 تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے واحد درست انتخاب ہے : یورپی یونین میں چین کے سفیر


شیئر

Related stories