سی آر آئی آن لائن پر " دی بیلٹ اینڈ روڈ ، آپ کے کیمرہ میں " نامی فوٹو گرافی مقابلے جمع کرنے کی سرگرمی کا آغاز

2019-02-28 15:53:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل آ ن لائن کے زیر اہتمام "دی بیلٹ اینڈ روڈ ، آپ کے کیمرہ میں" نامی تصاویر جمع کروانے کی سرگرمی کا آغاز اٹھائیس فروری کو ہو گیا ہے ۔ مختلف زبانوں میں نیو میڈیا کے پلیٹ فارمز ، اندرونی و بیرونی سوشل میڈیا اور بیرونی ممالک میں سی آر آئی کے ساتھ تعاون کرنے والے پلیٹ فارمز کے ذریعے مذکورہ سرگرمی جاری رہے گی ۔

اس سرگرمی کا مقصد کیمرے سے " دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حاصل کردہ ثمرات دکھانا ہے ۔ اس سرگرمی کا مقصد پرامن تعاون ، کھلے پن و اشتراک ، باہمی استفادے ، باہمی مفادات اور جیت -جیت کی حامل شاہراہ ریشم کی روح اور " دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو کی وجہ سے آنے والی نئی تبدیلیوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ یہ تصاویر چینی عوام اور " دی بیلٹ اینڈ روڈ " سے وابستہ ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں ، ثقافتی تبادلوں اور گہری دوستی نیز متعلقہ ممالک کے منفرد و دلکش رسم و رواج کو محفوظ بنانے کا ذریعہ بنیں گی ۔

یہ سرگرمی اٹھائیس فروری سے دس اپریل تک جاری رہے گی ۔اس سرگرمی کے لئے تصاویر اٹھائیس فروری تا اٹھائیس مارچ جمع کروائی جا سکیں گی جبکہ انتیس مارچ سے نو اپریل تک ووٹ کے ذریعے تصاویر کاابتدائی انتخاب کیا جائے گا۔ اور دس اپریل کو ایواڈز کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔

مذکورہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تمام دوست اپنی تصاویر کو withyou2019@qq.com یا سوشل میڈیا @ سی آر آئی آن لائن کے اکاونٹ کے ذریعے پیش کر سکیں گے ۔ آپ اس بارے میں مزید تفصیلات www.cri.cn/withyou میں پڑھ سکتے ہیں ۔

اس سرگرمی کے ذریعے ملاقات ، دوستی اور مشترکہ ترقی کو ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور آپ کا کیمرا اکیسویں صدی میں بنی نوع انسان کے دوستانہ تبادلوں کی تاریخ کا گواہ بن سکتا ہے۔

سی آر آئی آن لائن پر " دی بیلٹ اینڈ روڈ ، آپ کے کیمرہ میں " نامی فوٹو گرافی مقابلے  جمع کرنے کی سرگرمی کا آغاز

سی آر آئی آن لائن پر " دی بیلٹ اینڈ روڈ ، آپ کے کیمرہ میں " نامی فوٹو گرافی مقابلے جمع کرنے کی سرگرمی کا آغاز



شیئر

Related stories