پاکستانی سفارت خانے کی عالمی ثفافتی نمائش میں شرکت
2017-09-15 20:01:52
پاکستان کے سفارت خانے نے بیجینگ میں منعقدہ عالمی ثقافتی نمائش میں شرکت کی۔یہ کانفرنس گیارہ سے تیرہ ستمبر تک چائنہ انٹر نیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔
نمائش میں پاکستان کے بوتھ میں پاکستان کی دست کاریوں اور ثقافتی اشیاء کو رکھا گیا تھا اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ، سیاحت ،اور ثقافت کے حوالے سے معلوماتی مواد بھی رکھا گیا تھا۔ نمائش میں پاکستانی بوتھ کا ہزاروں چینیوں نے دورہ کیا اور پاکستان کی ثقافت اور کلچر میں گہری دلچسپی لی۔
نمائش کے دوران منعقدہ انٹرنیشنل گارمنٹ شو میں بھی پاکستان کے سفارت خانےنے شرکت کی اور پاکستان کے قومی لباس کو پیش کیا۔ اس عالمی ثفافتی نمائش کااہتمام بیجینگ فارن کلچرل ایکسچینجزسنڑ نے کیا تھا۔ اس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ چالیس ممالک نے شرکت کی۔