انسانیت کی خوشحالی کے لیے دیر پا قیام امن ضروری ہے۔چین میں پاکستان کے سفیر

2017-09-22 16:25:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امن کے عالمی دن کی مناسبت سے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت کی خوشحالی کے لیے دیر پا قیام امن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے حالیہ دور میں درپیش تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے پر زور دیا۔پاکستانی سفیر نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ تشدد و انتہاپسندی کے خاتمے ، مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پر امن حل کے لیے آگے بڑھتے ہوئے ایک قائدانہ کردار ادا کریں۔جناب مسعود خالد نے  چین اور پاکستان کی دوستی کی مثال دیتے ہوئے کہا  دونوں ملک  چاروں موسموں کے تزویراتی باہمی شراکت دار ہیں ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو پر امن بقائے باہمی کا ایک اعلیٰ نمونہ قرار دیا۔


شیئر

Related stories