چین نے پاکستانی فضائیہ کے ساتھ جاری تربیتی مشقوں کے حوالے سے دیگر ممالک کے تحفظات کو مسترد کیا ہے

2017-09-22 16:46:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی فضائیہ نے جمعرات کو  ایک بیان میں پاکستانی فضائیہ کے ساتھ جاری تربیتی مشقوں کے حوالے سے دیگر ممالک کے تحفظات کو مسترد کیا ہے اور اسے ایک معمول کی سرگرمی قرار دیا ہے۔چینی فضائیہ کے ترجمان چھن جین خا نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کو اس حوالے سے زیادہ سرگرم ہونے اور اسے ایک مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسیے عناصر کو  مذکورہ مشقوں کا عادی ہونا چاہیے۔چینی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقوں کا  انعقاد ایک عالمی سرگرمی ہے  اور بیرونی افواج کے ساتھ  دفاعی تربیت ہر ملک کے فوجی دستوں کے لیے ضروری ہے تا کہ وہ  ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر کر سکیں۔یاد رہے کہ چینی اور  پاکستانی فضائیہ  کے درمیان رواں ماہ سات تاریخ سے شروع ہونے والی شاہین سکس نامی مشترکہ تربیتی مشقیں ستائیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔ 

شیئر

Related stories