سی پیک نے ترقی اور خوشحالی کی نئی جہتیں کھولی ہیں ' منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر بن چکا ہے ' پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ شہباز شریف

2017-09-23 16:48:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  سی پیک نے ترقی اور خوشحالی  کی نئی جہتیں کھولی ہیں '  منصوبہ  پاکستان کیلئے گیم چینجر بن چکا ہے ' پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ شہباز شریف

سی پیک نے ترقی اور خوشحالی  کی نئی جہتیں کھولی ہیں '  منصوبہ  پاکستان کیلئے گیم چینجر بن چکا ہے ' پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ شہباز شریف

لاہور (آئی این پی)پاکستان کے صوبہ  پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک نے ترقی اور خوشحالی  کی نئی جہتیں کھولی ہیں ' سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکا ہے ' پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈانگ ین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ' پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ  سی پیک نے ترقی اور خوشحالی کی نئی  جہتیں کھولی ہیں ۔پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی  کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکا ہے۔  لانگ نے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر  وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے آپ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چینی کونسل جنرل نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے شہباز شریف کو سالگرہ  کی مبارکباد دی۔ شہباز شریف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے گلدستہ اور تحفہ پیش کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

شیئر

Related stories