امریکا طالبان کو تباہ کرنے کے بجائے مذاکرات کرے، عمران خان
2017-09-26 17:15:26
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کوتباہ کرنیکی کوشش کے بجائے ان سے مذاکرات کرے،17سال قبل بھی کہا تھا، مزید لڑائی اورخون بہانا کوئی جواب نہیں،امریکی صدرٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کودکھ ہوا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور طالبان افغان سر زمین سے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کی افغان پالیسی میں نقص ہے، امریکاطالبان کوشکست نہ دے سکا، پاکستان کو اسکا قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت کرلیا ہے، اب دیگر ممالک کو ڈو مور کرنا ہوگا۔