چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے بین الاقوامی ثقافتی تصویری نمائش 2017 جسکا عنوان" تصویر کی طاقت " تھا کے دوران پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی
2017-09-26 19:41:22
چین کے شانسی صوبے کے داتونگ شہر میں 23 ستمبر 201۷ کو ایک بین الاقوامی ثقافتی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جسکا عنوان تھا " تصویر کی طاقت"
نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے شاہراہ ریشم کے حوالے سے اور پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی حوالے سے داتونگ شہر کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
پاکستانی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہاس سے پاکستان کا ثقافتی ورثہ اور وہ تعلق نمایاں ہو گا جو گندھارا تہذیب کے دور سے دونوں ممالک کے درمیان ہے ۔