پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ۔

2017-09-27 19:14:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی  وزیر داخلہ احسن اقبال کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ۔

پاکستان کے وفاقی  وزیر داخلہ احسن اقبال کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ۔


 پاکستان کے وزیر داخلہ اور  وفاقی وزیر برائے  ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات ،  احسن اقبال جو کہ  انٹرپول کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئیے بیجنگ میں  موجود ہیں ، نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل جناب راشد علیموف سے ملاقات کی ۔

 تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے وزیر داخلہ پاکستان کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم نئے جذبے اور قوت کے ساتھ خطے کی ترقی کے لئیے کام کرے گی ۔   پاکستانی وزیر داخلہ نے   پاکستان کی تنظیم میں  ممبر شپ کے لئیے سیکرٹری جنرل کی حمایت اور کوششوں کا شکریہ ادا کیا  انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، تنظیم کے ممبر ممالک کے ساتھ مل کر  تجارتی تعاون ،  کثیر الطرفہ رابطوں ،  بنیادی ڈھانچے کی ترقی ،   خطے کی سلامتی ، ثقافت  اور افرادی رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون میں مزید گہرائی اور مضبوطی لائے گا ۔

 


شیئر

Related stories