افغان مسئلے کا عسکری نہیں صرف سیاسی حل ممکن ہے،پاکستانی خواجہ آصف
2017-09-28 16:49:37
نیویارک(آئی این پی)پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھرافغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی بات کررہا ہے، افغانستان کے مسئلے کا عسکری نہیں صرف سیاسی حل ممکن ہے اور وہاں فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا حل نہیں،یہ چاہے 4 ہزار ہو یا 6 ہزار اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جمعرات کو برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پھر افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی بات کررہا ہے اور یہ چاہے 4 ہزار ہو یا 6 ہزار اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان مسئلے کا صرف اور صرف سیاسی حل ہی ممکن ہے اور اگر امریکا خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے تو اس مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔