پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے
2017-09-28 17:01:01
لاہور (آئی این پی)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے' موٹر سائیکل پر ایمبولینس سروسز کا جلد آغاز کررہے ہیں' تنگ گلیوں اور بازاروں میں اس سروس سے مریضوں کو طبی خدمات فراہم ہوسکیں گی۔ جمعرات کو پاکستان اور ترکی کے تعاون سے قائم پاک میڈیکا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاندار نمائش کے انعقاد پر خوشی ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ تنگ گلیوں اور بازاروں میں اس سروس سے مریضوں کو طبی خدمات فراہم ہوسکیں گی۔ نمائش کے انعقاد کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اور دیگر اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ متعدد منصوبوں پر کام کررہا ہے۔