پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے معاہدہ طے

2017-09-29 16:49:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاہور (آئی این پی)پاکستان کے صوبہ  پنجاب کی حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے معاہدہ طے پا گیا' معاہدے کے تحت جھنگ میں 1263میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا' ایل این جی پاور پلانٹ سے ابتدائی طور پر 14ماہ کے اندر 810میگا واٹ توانائی کا حصول شروع ہوجائے گا' منصوبہ 26ماہ میں مکمل ہوگا۔ جمعہ کو پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے مابین معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔ معاہدے کے تحت جھنگ میں 1263 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔  ایل این جی  پاور پلانٹ چھبیس ماہ میں مکمل ہوگا۔ پلانٹ سے چودہ ماہ کے اندر آٹھ سو دس میگا واٹ توانائی کا حصول شروع ہوجائے گا۔ شہباز شریف اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

شیئر

Related stories