چینی سفیر اپنی چار سالہ مدت مکمل کرکے آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریوں سے سکبدوش ہوجائیں گے

2017-09-30 19:08:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی سفیر  اپنی چار سالہ   مدت مکمل کرکے آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریوں سے سکبدوش ہوجائیں گے

چینی سفیر  اپنی چار سالہ   مدت مکمل کرکے آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریوں سے سکبدوش ہوجائیں گے


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ دونوں ممالک کے درمیان تعاون  پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم  کردار ادا کرنے کے بعد آئندہ ماہ  اپنی چار سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد  اپنی ذمہ داریوں سے سکبدوش ہوجائیں گے ،پاکستان میں ان کا قیام زبردست کامیابی کی داستان ہے کیونکہ  دونوں ممالک نے اپنے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے   مضبوط سماجی اقتصادی پارٹنر شپ  میں پیش رفت کی ہے اور  دنیا کو دکھایا ہے کہ ان کے تعلقات ہر لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہیں ۔چینی سفیر سن وی ڈونگ نے اقتصادی راہداری  کے شاندار منصوبے کو عملی شکل دینے میں دن رات کام کر کے پاکستان کی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے  ۔انہوں نے اپنے قومی دن کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وہ چار سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں کا م کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان   میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری اور اقتصادی وسماجی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے ۔انہوں نے ان شاندار کامیابیوں پر پاکستان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کا ایک  اہم فیصلہ ہے ۔ بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے نصب العین کیلئے پاکستان کی طرف   سے  کی جانے والی  زبردست کوششوں اور قومی   قربانیوں کا پوری طرح ادراک اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے اعتراف  کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  چین اپنے قومی حالات کی بنیاد پر اپنی انسداد دہشت گردی  حکمت عملی پر عمل کرنے کیلئے پاکستان کی  بھرپورحمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کریں گے ۔ قریبی دوست ہونے کے ناطے چین کو دیکھ کر خوشی ہورہی  ہے کہ پاکستان میں  امن ، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی ہے ۔ یہ علاقائی امن وترقی کیلئے بھی سازگار ہے ۔ چینی عوام کو پاکستان کا اپنا آہنی بھائی ہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دے گا اور شانہ بشانہ نئی پیش رفت کریں گے ۔

شیئر

Related stories