پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

2017-10-03 15:31:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔اسی سلسلے میں وزیرخارجہ خواجہ آصف دورہ امریکا کے لئے روانہ ہوگئے جب کہ رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب ریکس ٹلرسن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں ممالک کے ذمہ داران کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories