صدر مملکت ممنون حسین کی چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ مادام وی ڈونگ سے بات چیت

2017-10-06 15:51:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صدر مملکت ممنون حسین کی چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ مادام وی ڈونگ سے بات چیت

صدر مملکت ممنون حسین کی چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ مادام وی ڈونگ سے بات چیت

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں گزشتہ چار برس کے دوران تاریخ ساز وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی ۔ یہ گرم جوشی نسل در نسل چلے گی۔ اس دور کو پاک چین تعلقات کے سنہری دور کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے    گا ۔ صدر مملکت نے یہ بات چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ مادام باو جی چھینگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے اس سے قبل خصوصی طور پر منعقدکی گئی تقریب میں انھیں ہلال پاکستان کااعزاز بھی عطا کیا ۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ ہلال پاکستان کا اعزاز میرے لیے باعث فخر ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ سی پیک کا منصوبہ میرے ہی دور میں خیال سے حقیقت کی منزل تک پہنچا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میرا قیام اپنے ہی خاندان میں قیام کی طرح تھا ۔ یہ خوشگوار یادیں میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیز رفتار پیشرفت کے سلسلے میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔


شیئر

Related stories