وفاقی حکومت کی خصوصی اقتصادی زونز کیلئے صوبوں کیلئے مراعاتی منصوبے کوحتمی شکل دینے کی ہدایت، احسن اقبال

2017-10-07 19:02:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات  احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں سے کہاہے کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز کیلئے مراعات کو حتمی شکل دیں جو ان مراعات کے علاوہ ہیں جن کاوفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔احسن اقبال نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ خصوصی اقتصادی زونز کی تیاری، مکمل اراضی کے حصول اور منصوبوں کے قابل عمل ہونے سے متعلق رپورٹ کی تیاری کاکام تیز کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اقتصادی زونز کو بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش منزل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories