ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،شہباز شریف

2017-10-08 16:24:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔' قدرتی آفت سے نقصانات کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے پیشگی موثر اقدامات اور موثر رسپانس میکنزم ضروری ہے۔' تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ  میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ اتوار کو شہباز شریف نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ناگہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی  بے حد ضروری ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔  قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories