چینی صدرشی جن پھنگ کادی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عصر حاضر کا بہترین منصوبہ ہے، مشاہدحسین سید
2017-10-08 16:31:19
اسلام آباد(آئی این پی)سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں گزشتہ شب عشائیہ دیا ، عشائیہ میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نےاپنی اہلیہ میڈم بائو جی چھینگ سمیت شرکت کی ۔ عشائیے کی تقریب میں مشاہد حسین نے بات چیت کے دوران سبکدوش چینی سفیر سن وی ڈونگ کے چار سالہ دور سفارتکاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سن وی ڈونگ کے دورسفارتکاری میں پاک چین تعلقات نے بلندیوں کی جانب سے نئی منازل طے کی ہیں جس میں قابل ذکر سی پیک منصوبہ اور اس کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل ہے ۔